امریکہ کا ترکی سے ڈرون پروازیں شروع کرنے کا اعلان
منگل 4 اگست 2015 15:26
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) امریکہ نے ترکی سے ڈرون پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اس نے ترکی کے انجرلک کے فضائی اڈے سے پہلا مسلح ڈرون مشن کا آغاز کیا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت تک ابھی کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی ہے تاہم انہوں نے (مسلح ڈرون طیاروں) کی پروازیں شروع کر دی ہیں"۔
ڈیوس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ انجرلک کے فضائی اڈے سے ہوا باز والے طیاروں سے بھی پروازیں شروع کرے گا۔ڈیوس کے مطابق ترکی کے فضائی اڈے سے فضائی مشن ایک ایسے وقت شروع کیے جارہے ہیں جب امریکہ نے ان فورسز کے خلاف بھی حملے کیے ہیں جن کا داعش سے تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جمعہ کو ان فورسز کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جو امریکہ کے تربیت یافتہ شامی باغیوں پر حملے کر رہے تھے۔
امریکی قیادت میں اتحاد نے داعش عسکریت پسند گروہ سے لڑنے کے لیے ان باغیوں کو تربیت فراہم کی جنہیں وا شنگٹن 'نیو سیرئین فورس' قرار دیتاہے۔امریکہ ان تربیت یافتہ شامی باغیوں کو وسیع تر خطرات میں تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے۔#پینٹاگان کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملے " النصرہ جیسے خوفناک گروپ" کی طرح ں ظر آتے ہیں۔ وہ اس سے شام میں القاعدہ سے وابستہ گروپ النصرہ فرنٹ کا حوالہ دے رہے تھے۔انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ حملہ آوروں کی وابستگی کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہیتاہم ان کے بقول امریکہ کا خیال ہے کہ وہ شامی حکومت کے جنگجو نہیں تھے۔"ہم اسد ( شام کے صدر بشارا لاسد) کی حکومت سے حالت جنگ میں نہیں ہیں ہم نہیں سمجھتے کہ وہ لوگ جن سے ہم جمعہ کو برسرپیکار ہوئے یا وہ ان فورسز کے ساتھ بر سرپیکار ہیں جو ہمارے قریب ہیں ان کا تعلق (شامی) حکومت سے ہے۔تاہم پیر کو وائٹ ہاوٴس کی طرف سے شام کی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ان کی طرف سے کی گئی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.