مرغی کی ایک ٹانگ ڈھائی لاکھ روپے کی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 4 اگست 2015 17:13

مرغی کی  ایک ٹانگ ڈھائی لاکھ روپے کی

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء) امریکی ریاست میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والی عورت ،جو مرغیوں کی بحالی اور بچاؤ کا کام کرتی ہے، اپنی مرغی کی کٹی ہوئی ٹانگ کی جگہ دوسری ٹانگ لگوانا چاہتی ہے۔ٹانگ لگانے کا یہ آپریشن ٹفٹس یونیورسٹی کے کیومنگس سکول آف ویٹرینری میڈیسن میں انجام پائے گا۔

(جاری ہے)

کلنٹن سے تعلق رکھنے والی اینڈریا مارٹن نے بتایا کہ اس آپریشن پر خرچ ہونے والے 2500 ڈالر اس نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

مریض مرغی کا نام سیسلی ہے، سیسلی کی ایک ٹانگ میں پیدائشی طور پر نقص تھا، جس کے باعث وہ ٹانگ ناکارہ تھی۔نئی ٹانگ لگانے سے پہلے مرغی کی خراب ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔ اب 10 سے 15 دن بعد اس جگہ پر تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کی ہوئی مخصوص ٹانگ کو جوڑا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک مرغے اور ایک بطخ کو اسی طرح کی ٹانگ لگائی جا چکی ہے۔