بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

منگل 4 اگست 2015 17:42

بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

ڈھاکہ ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے رواں برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ آسٹریلیا کی بنگلہ دیشی سرزمین پر دوسری ٹیسٹ سیریز ہو گی، کینگروز نے آخری بار 2006ء میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

بی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم مختصر دورانیے کے دورے پر 28 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی، چار روزہ ٹریننگ کے بعد مہمان ٹیم 3 سے 5 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، اس کے بعد آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 اکتوبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو بھی آسٹریلوی سرزمین پر دو بار سیریز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :