قیدی نے خود اپنی آنکھ نکال لی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 4 اگست 2015 21:58

قیدی نے خود اپنی آنکھ نکال لی

اریزونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اگست۔2015ء)اریزونا، امریکا میں ایک قیدی کو ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ حکام کے مطابق قیدی نے خوداپنی آنکھ کا ڈیلا آنکھ سے باہر نکال دیا تھا۔ فونکس کی پینال کاؤنٹی میں شیرف کے دفتر نے بتایا کہ سکاٹ ڈال سے تعلق رکھنے والے کولن کورک ہل کو اقدام قتل، کار چوری،تشدد اور گرفتاری میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

26 سالہ کولن کو جیل میں ایک دوسرے قیدی کے ساتھ رکھا گیا مگر ایک افسر نے اسے اپنے چہرے پر مکے مارتے دیکھا تو اسے ایک الگ سیل میں رکھا گیا تاکہ اس کی ذہنی صحت پر نظر رکھی جا سکے۔ کچھ دیر بعد ایک افسر نے کھڑکی پر خون کے نشان دیکھے۔ سیل کھول کر دیکھا تو پتہ چلا کہ کولن نےاپنی انگلیوں سے اپنی آنکھ کا ڈیلا نکال لیا تھا۔ ہسپتال کے ڈاکٹرکوشش کے باوجود کولن کی آنکھ نہیں بچا سکے۔