اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کیلئے بہت خاص

بدھ 5 اگست 2015 11:35

اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کیلئے بہت خاص

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء)رواں ماہ اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے‘ رواں ماہ ابھیشک کی فلم ”آل ازویل“ ریلیز ہو گی اور ایشوریہ کی واپسی کی پہلی فلم ” جذبہ“کا ٹریلرجاری ہوگا-ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں-آج کل اپنی کبڈّی ٹیم کے حوالے سے مسلسل ٹی وی سکرین پر دکھائی دینے والے بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن جلد ہی اومیش شکلا کی فلم’ ’آل از ویل“ کے ساتھ سلور سکرین پر بھی نظر آئیں گے۔

2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ ابھیشیک کی بطور سولو ہیرو آخری فلم تھی اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔فلم انڈسٹری میں ابھیشیک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ابھیشیک کی مانیں تو انھیں خود اب تک کی کوئی اپنی فلم پسند نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں مجھے میری کوئی فلم پسند نہیں ہے۔ جب بھی میں اپنی فلم دوبارہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اس سین کو اور اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔اپنی ناکام فلموں کے بارے میں ابھیشیک کہتے ہیں ہر ناکام فلم سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن ہاں میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں انھیں لے کر کوئی افسوس نہیں ہے۔ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اتنے برس تک انڈسٹری میں کام کر پاتے ہیں۔

ابھیشیک کا خیال ہے کہ اگر آپ کسی مشہور اداکار، پیشکار یا ہدایتکار کی اولاد ہیں تو انڈسٹری میں آنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔اپنے والد کے نام کا دباوٴ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابھیشیک کہتے ہیں ’نہیں مجھے کسی قسم کا دباوٴ کبھی محسوس نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے۔ویسے یہ مہینہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس ماہ جہاں ابھیشیک کی فلم’ ’آل از ویل“ ریلیز ہوگی وہیں بچی کی پیدائش کے بعدایشوریہ کی واپسی کے بعد پہلی فلم ”جذبہ“ کا ٹریلر بھی اگست میں ہی متعارف کیا جائیگا۔