واشنگٹن سٹی اوپن ، سابق عالمی نمبر 1 لیٹن ہیوٹ ، سیم کیوری اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 5 اگست 2015 11:46

واشنگٹن سٹی اوپن ، سابق عالمی نمبر 1 لیٹن ہیوٹ ، سیم کیوری اگلے رائونڈ ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2015ء) واشنگٹن سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ اور میزبان ملک کے سیم کیوری نے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست واشنگٹن میں جاری مینز سنگلز ٹینس ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں سابق عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ ہم وطن جان پیٹرک سمتھ کے مدمقابل ہوئے ۔ سابق چیمپئن نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 3-6 ، 4-6 سے فتح سمیٹی ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکہ کے سیم کیوری کا سامنا جاپان کے گو سوئیڈا سے ہوا ۔ سیم کیوری کے دلچسپ مقابلے کے بعد جاپانی حریف کو 3-6 ، 7-5 ، 4-6 سے مات دی ۔