اسپیشل اولمپکس میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا
بدھ 5 اگست 2015 11:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی دستہ وطن پہنچ گیا پاکستان کے 77رکنی دستے نے 9کھیلوں میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے خصوصی بچے وطن واپس پہنچ گئے۔ چیمپئنز کو خوش آمدید کہنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
پاکستان کے اسپیشل اولمپئنز نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں فتح کے جھنڈے گاڑے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔(جاری ہے)
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 77رکنی دستے نے 9کھیلوں میں حصہ لیا اور 14طلائی، 11چاندی اور 8کانسی کے تمغے جیتے۔ چیمپئنز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال ہوا۔ اس پذیرائی پر اسپیشل اولمپئنز کی خوشی دیدنی تھی۔ ادھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اسپیشل چیمپینز کا پرتپاک استقبال ہوا، والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے مزید جیت کیلئے پْرعزم ہیں آخر میں جب لاہور پہنچنے والے اسپیشل اولمپئنز کا استقبال اسپیشل اولمپکس پاکستان کے کوآرڈینیٹر ہمایوں قادر نے کیا خصوصی کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز لہرا کر خوشی کا اظہار کیا-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.