جاپان مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی جلد بحالی کے لئے ہر قسم کی امداد کیلئے تیارہیں

جاپانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کاپاکستانی ہم منصب کے نام خط میں سیلاب متاثرہ افراد اور خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار

بدھ 5 اگست 2015 11:56

جاپان مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے، سیلاب سے متاثرہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے اور وزیر خارجہ فومیو کشیدا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں سے افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے نام اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ افراد کی جلد بحالی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاپان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ فومیو کشیدا نے پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کے نام ایک خط میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصانات پر دلی انج و دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی جلد بحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور جاپان کی طرف سے ہر قسم کی امداد کی بھی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :