ٹور آف یوٹاہ ، دوسرے مرحلے میں بھی کیل ریجنن کامیاب

بدھ 5 اگست 2015 12:25

ٹور آف یوٹاہ ، دوسرے مرحلے میں بھی کیل ریجنن کامیاب

یوٹاہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2015ء) ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں بھی میزبان ملک کے کیل ریجنن نے میدان مار لیا ۔ امریکی ریاست یوٹاہ میں جاری سائیکل ریس میں رائیڈرز نے 160.9 کلومیٹر پر مشتمل دوسرا مرحلہ طے کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شریک سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لیے خوب زور لگایا ۔ میزبان ملک کے رائیڈر کیل ریجنن نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھا ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 8 گھنٹے 46 منٹ 19 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہی کے ہم وطن سائیکلسٹ ہوویکس ایلکس 0.4 سیکنڈز سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ سلووینیا کے جیور کوکجین نے تیسرے جبکہ امریکہ کے روبن کارپینٹر نے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔