سرگودھا ‘ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے ملازمین کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

بدھ 5 اگست 2015 12:43

سرگودھا ‘ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے ملازمین ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے ملازمین کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ نادرا کے ملازمین نے مبینہ ملی بھگت سے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے ہیں جن کی بنیاد پر ان مہاجرین نے بڑی تعداد میں پاکستان میں جائیدادیں بنالی ہیں اور کروڑوں کا کاروبار کررہے ہیں وزارت داخلہ نے اس ضمن میں ملک بھر میں بنائے جانیوالے افغانیوں کے شناختی کارڈز کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :