کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد اس فیصلے پر غور کروں گا، مصباح الحق

بدھ 5 اگست 2015 12:51

کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد ..

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد اس پر غور کرؤں گا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں آدمی جب کھیلنے کے قابل نہ رہے، اسی وقت کھیل چھوڑے، اچھی بات یہی ہے کہ مناسب وقت پر درست فیصلہ کر لیا جائے۔

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نتیجہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔مصباح نے کہا کہ میانوالی کے لیے سب سے اہم چیز کرکٹ گراونڈ ہے اور وہ اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی اور اس وقت وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔

متعلقہ عنوان :