سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیزکرنے کیلئے نئی سہولیات کی فراہمی

بدھ 5 اگست 2015 13:42

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجراء ..

ریاض ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیزکرنے کیلئے نئی سہولیات فراہم کردی گئی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں پاکستانی سفارت خانہ میں روزانہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی 700درخواستیں نمٹائی جاتی تھیں تاہم نئی سہولیات سے اب یہ تعداد 1200تک پہنچ جائیگی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان کے سفیر منظورالحق کی موجودگی میں گزشتہ روز نئی تنصیبات کا افتتاح کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کی مناسبت سے یہ سہولیات پاکستانی شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی شہری ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے پہلے سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے اپوائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پرپاکستانی کمیونٹی کے ایک بزرگ شہری نے فیتہ کاٹ کر نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :