کمرشل فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتی، ریچا چڈا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 5 اگست 2015 14:39

کمرشل فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتی، ریچا چڈا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا کہ وہ کمرشل فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کمرشل فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی، ایسی فلموں میں اداکارائیں اداکاری کم ماڈلنگ زیادہ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، وہ فلموں میں جاندار کردار نبھانا چاہتی ہیں جو ہمیشہ لوگوں کو یاد رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلم ”کیبرے “میں ان کا کردار جاندار ہے جو یقیناً مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا، فلم میں ان کے ساتھی اداکار سابق کرکٹ کھلاڑی سری ناتھ ہونگے، فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔