آسٹریلوی بائیک رائیڈر روبی میڈیسن کا پانی پر بائیک چلانے کا شاندار مظاہرہ

بدھ 5 اگست 2015 14:56

آسٹریلوی بائیک رائیڈر روبی میڈیسن کا پانی پر بائیک چلانے کا شاندار ..

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) آسٹریلوی بائیک رائیڈر روبی میڈیسن نے پانی پر بائیک چلا کر گویا "پانی میں آگ لگا دی" ، موٹر سائیکل نہیں چل رہی تھی موت کا رقص ہوتا دیکھ سب سکتے میں دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

سمندری لہروں پر توازن برقرار رکھنا مشکل ہے لیکن آسٹریلیا کے روبی میڈیسن نے بائیک رائیڈنگ کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ فرانس کے جزیرے ٹی ہوپو پر یہ اٹکھیلیاں نہیں موت کا کھیل تھا جس کا اعتراف خود آسٹریلوی مہم جو نے بھی کیا۔ میڈیسن دو ہزار 9 میں لندن کے ٹاور برج پر بھی شاندار کرتب دکھا چکے ہیں۔ ان کی حالیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔