ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کرائے گئی رائے شماری کا بھانڈا پھوٹ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اگست 2015 23:20

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کرائے گئی رائے شماری کا بھانڈا پھوٹ گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اگست 2015 ء) الطاف حسین کے استعفے کے حوالے سے ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کرائے گئی رائے شماری کا بھانڈا پھوٹ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پارٹی کی صدارت کے عہدے سے استعفے کے حوالے سے پارٹی کی ویب سائٹ پر رائے شماری کروائی گئی تھی جس 24 گھنٹے کے اند ر ہی بند کردیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رائے شماری میں 72 فیصد عوام نے الطاف حسین کے پارٹی کی قیادت سنبھالے رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کرائے گئی رائے شماری کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جس ویب سائٹ کی مدد سے رائے شماری کروائے گئی تھی اس ویب سائٹ کی جانب سے رائے شماری کا اصل ڈیٹا سامنے لے آیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے جو ڈیٹا سامنے لایا گیا ہے اس کے مطابق رائے شماری میں 12174 افراد نے الطاف حسین کے قیادت سے دستبردار ہوجانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا جبکہ صرف 3492 افراد نے الطاف حسین کے قیادت سنبھالے رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ ایم کیو ایم پر کراچی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا رہتا ہے تاہم اب ایم کیو ایم کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ہی دھاندلی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :