ورلڈ سِکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ آج شام کراچی میں شروع ہو گی

جمعرات 6 اگست 2015 11:25

ورلڈ سِکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ آج شام کراچی میں شروع ہو گی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) 18 قومی جوبلی انشورنس سیکس ریڈز اینڈ ٹیم چیمپئن شپ آج شام کراچی میں شروع ہوگی ، منتظمین کے مطابق آج شام 5 بجے کھلاڑیوں اور ریفریوں کی ایک ملاقات ہو گی جس کے بعد سات بجے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ہو گا جس میں شرکت کے لیے روایتی حریف بھارت سمیت افغانستان، بحرین، مصر، یو اے ای، قطر، ہانگ کانگ نمائندگی کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چین سمیت دیگر ممالک کے کیوئسٹس کی آمد آج یا کل تک ہو جائے گی ۔ آج ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہو گی جس میں کھلاڑی مارچ پاسٹ کریں گے۔ سنوکر مقابلے 7 اگست سے شروع ہوں گے جو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہیں گے ۔ سیکس ریڈ کے گروپ میچ 7 فریم ، کوائٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن جبکہ فائنل 11 فریمز پر مشتمل ہو گا۔