تھرلر سے بھرپور امریکن فلم”کوپ کار“کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 6 اگست 2015 11:27

تھرلر سے بھرپور امریکن فلم”کوپ کار“کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپورامریکن فلم کوپ کا رکے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔جان واٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 10سال کی عمر کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جو ویرانے میں کھڑی ایک پولیس کار کو لاوارث سمجھ کر ایڈونچر کیلئے نکل پڑتے ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک مصیبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیون بیکون اور شیا وگھم کے علاوہ کیمرین مینہیم ،جیمز فریڈسن اور ہیز ویل فورڈ شامل ہیں۔سیم بسبی اور اینڈریو کورٹچیک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم اوڈیکس فلمز کے بینر تلے کل سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔