نمبر 3کا بہترین بلے باز بننے میں راہول ڈریوڈ نے بہت مدد کی:یونس خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2015 11:47

نمبر 3کا بہترین بلے باز بننے میں راہول ڈریوڈ نے بہت مدد کی:یونس خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے اپنی بلے باز ی میں بہتری کا سہرا سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے سر باندھ دیا۔ ایک انٹر ویو میں 37سالہ تجر بہ کار بلے باز کاکہنا تھا کہ اگر وہ کیریئر کے شروع میں ایک اچھے نمبر 3بلے باز بننے میں کامیاب ہوئے ہیں تو اس کا سارا کریڈٹ راہول ڈریوڈ کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یونس کے مطابق کیریئر کے شروع میں جب وہ نمبر 3پر بیٹنگ کرتے تھے تو اس وقت انہوں نے راہول ڈریوڈ سے اپنی بیٹنگ تکنیک کے حوالے سے صلاح و مشورے کیے تھے جس کے نتیجے میں ان کی بیٹنگ میں نکھار پیدا ہوا جس نے انہیں ایک عمدہ بل باز بننے میں مدد دی۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ 2009ء میں ان کا قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ غلط تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھاکہ 2009ء میں سر ی لنکن پر حملے اور بالخصوص 2010ء میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس نے پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔