زین اور پیری کی منگنی اب قصہ ء پارینہ بن گئی

جمعرات 6 اگست 2015 12:03

زین اور پیری کی منگنی اب قصہ ء پارینہ بن گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے مشہور گلوکار زین ملک اور ان کی بدیسی منگیتر گلوکارہ پیری ایڈورڈ کی منگنی قصہ پارینہ بن گئی۔زین ملک اور پیری ایڈورڈ جب ایک ساتھ نظر آتے تو لوگ انہیں خوابوں خیالوں کی آئیڈیل رومانوی جوڑی تصور کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک مشہور ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے زیادہ مشہور جوڑی اب ایک دوسرے کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرچکی ہے۔

ویب سائٹ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ زین ملک سے تعلق ختم ہونے کے سبب پیری بہت زیادہ پریشان اور بکھری بکھری ہیں۔پیری ایڈورڈ کے نزدیکی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ زین ملک نے دو ہفتے قبل اپنی اور پیری کی منگنی ختم کردی تھی جس کے سبب پیری حد سے زیادہ پریشان اوربکھری ہوئی ہیں۔