آج بھی سندھ میں وڈیرہ ازم نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ‘ فرزانہ تھیم

جمعرات 6 اگست 2015 12:03

آج بھی سندھ میں وڈیرہ ازم نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ‘ فرزانہ تھیم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) معروف اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ آج بھی سندھ میں وڈیرہ ازم نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ، عورتوں کی قرآن سے شادی کا جبر آج بھی جاری ہے ، عورت پہلے بھی مظلوم تھی اور آج بھی اس کو کم تر تصور کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے دین نے عورت کو بڑا مقام دیا ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرزانہ تھیم نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے دیہی علاقوں میں آج بھی عورت کی تذلیل کی جاتی ہے ، کبھی قرآن سے شادی کروا کر اور کہیں ونی جیسی فرسودہ رسموں نے کئی زندگیوں کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جہیز جیسی لعنت عام ہے اور ان فردودہ رسموں کو ختم کرنے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا اور معاشرے میں عورت کو وہ مقام دینا ہو گا جس کی وہ حقدار ہے۔