ایمرٹس ایئر لائنز نے ملتان کیلئے فضائی سروس شروع کردی

جمعرات 6 اگست 2015 12:05

ایمرٹس ایئر لائنز نے ملتان کیلئے فضائی سروس شروع کردی

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی فضائی کمپنی ا یمرٹس ایئر لائنز نے ملتان کیلئے فضائی سروس شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملتان کا شماردنیا کے پرانے شہروں میں ہوتا ہے جو ثقافت اورتجارت کا مرکز ہے۔ جہاں سے جوتے، ایمبرائیڈری کی مصنوعات، خواتین اورمردوں کے ملبوسات، فرنیچر، برتن، اونٹوں کی کھالوں، آم سمیت دیگرمختلف اشیاء برآمد کی جاتی ہیں ۔ فضائی سروس کے آغاز سے نہ صرف ملتان کی کاروباری برادری بلکہ عام مسافروں کوبھی فضائی سفر کی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔

متعلقہ عنوان :