الجزائر،بیوی کو بغیرمیک اپ دیکھ کر شوہرنے دھوکا دہی کا مقدمہ دائرکردیا

جمعرات 6 اگست 2015 12:09

الجزائر،بیوی کو بغیرمیک اپ دیکھ کر شوہرنے دھوکا دہی کا مقدمہ دائرکردیا

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)میک اپ خواتین کو دلکش اور خوبصورت بنا دیتا ہے اور میک اپ کے بعد خاتون کو پہچاننا ذرا مشکل ہوجاتا ہے کچھ ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا الجزائر میں جہاں ایک شخص نے میک اپ میں خوبصورت اوردلکش نظرآنے والی خاتون کو بڑی خوشی سے اپنی بیوی بنا لیا لیکن ایک صبح جب اس نے اسے بغیر میک کے دیکھا تو اس کی شکل دیکھ کر مایوس ہوگیا اور بیوی پر دھوکا دہی کا دعویٰ دائر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائرمیں ایک شخص نے ایک عورت کو محفل میں دیکھا اوراس کی خوبصورتی اور دلکشی سے اتنا متاثرہوا کہ اسے شادی کی پیش کش کرڈالی اورکچھ ہی دنوں میں دونوں کی شادی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی اگلی صبح جب شوہر سو کراٹھا تو اس نے ایک بدصورت کو اپنے کمرے میں دیکھا تو وہ سمجھا کہ شاید کوئی چوریا فراڈ عورت گھر میں داخل ہوگئی اور اس سے قبل کہ وہ اسے واقعی چورسمجھ لیتا جب غورسے دیکھا تو اس پر یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ یہ تو اس کی بیوی ہی ہے بس فرق یہ ہے کہ اس نے اسے پہلی بار میک اپ کے بغیردیکھا۔

(جاری ہے)

بیوی کی یہ شکل اسے ذرا پسند نہ آئی اور اس نے اپنی ہی بیوی پردھوکا دہی کا دعویٰ دائر کردیا۔شوہرنے عدالت میں اپنی بیوی پر دھوکا دہی کے الزام میں 20 ہزار ڈالر کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے بیوی کی اصل شکل دیکھ کر ذہنی دھچکا لگا ہے اوراس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے لہٰذا اسے اس کی قیمت ادا کی جائے۔