اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس، آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 12:12

اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس، آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اگست 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے قرار داد پیش کی جسے پارلیمنٹ میں متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا.

(جاری ہے)

قرارداد کا متن تھا کہ ایوان پاکستان کی یکجہتی اور جمہوریت کا عکاس ہے. ایوان میں کیے گئے تمام فیصلے آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالاد ستی کے مطابق کیے جائیں گے. قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کا تقدس تمام جماعتوں پر لازم ہے. واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ نہ کرنے کے لیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے.