مردان ، کاٹلنگ کے قریب مسافربس نہرمیں جاگری،5افرادجاں بحق

جمعرات 6 اگست 2015 12:19

مردان ، کاٹلنگ کے قریب مسافربس نہرمیں جاگری،5افرادجاں بحق

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)مردان میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ ریسکیو ٹیموں نے نہر سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر مسافروں کیلیے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر بس پلے کے علاقے سے مردان شہر آرہی تھی، کاٹلنگ کے مقام پر مسافربس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ انتظامیہ نے مسافربس کو نہر سے نکالنے کیلیے ہیوی مشینری موقع پر طلب کی ہے تاہم کافی دیر گزر جانے کے باوجود مشینری موقع پر نہیں پہنچ سکی،پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پل پر موجود بارش کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.۔