جشن آزادی فٹ بال میچ 11 اگست کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا

جمعرات 6 اگست 2015 12:34

جشن آزادی فٹ بال میچ 11 اگست کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال میچ 11 اگست کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں ہوگا۔ میچ کے انتظامات کیلئے ایسوسی ایشن کا اجلاس کل جمعہ کو ہوگا جس کی صدارت سید شرافت حسین بخاری کریں گے۔