صالح محمد تیسری جوبلی انشورنس ورلڈ سیکس ریڈز اینڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 6 اگست 2015 12:34

صالح محمد تیسری جوبلی انشورنس ورلڈ سیکس ریڈز اینڈ ٹیم چیمپئن شپ میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)سابق عالمی نمبر دو کیوئسٹ صالح محمد تیسری جوبلی انشورنس ورلڈ سیکس ریڈز اینڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے افغانستان ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچنے والے صالح نے بتایا کہ میزبان سمیت تمام شریک ملکوں کی ٹیمیں بہت مضبوط ہیں تاہم ہم ایونٹ میں سرفہرست ٹیموں میں سے ایک ہوں گے خیال رہے کہ 42 سالہ صالح پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور افغانستان لوٹنے سے پہلے وہ پاکستان کیلئے کئی ایونٹ جیت چکے ہیں تقریباً دو دہائیوں تک افغانستا ن سے بے گھر رہنے والے صالح دو سال پہلے کراچی میں منعقدہ ایشین ٹائٹل جیتنے والے پہلے افغان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

صالح نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجاد، آصف ‘یوسف ‘نوین جیسے مضبوط کھلاڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔صالح نے پاکستان کے علاوہ انڈیا، چین، ایران اور ہانگ کانگ کو چیمپئن شپ کا مضبوط حریف قرار دیا ۔چیمپئن شپ کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر صالح نے پی بی ایس ایف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے پرہمیشہ انہیں یہی لگتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں ہیں۔