بائرن میونخ نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار آڈی کپ جیت لیا

جمعرات 6 اگست 2015 12:56

بائرن میونخ نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار آڈی کپ جیت لیا

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) بائرن میونخ نے آڈی کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آڈی فٹ بال کپ کا فائنل جرمنی کے شہر میونخ میں ہوا جس میں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔فائنل میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مسلسل دوسری بار آڈی کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔

(جاری ہے)

میچ کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں نے جم کر ایک دوسرے کا مقابلہ کیا اور پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم اختتام پر بائرن میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔آڈی کپ کا آغاز دو ہزار نو میں کیا گیا جو اب ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ دو ہزار نو سے پندرہ تک چار آڈی کپ میں بائرین میونخ تین جبکہ ایک میں بارسلونا فتح یاب رہی۔