پاکستانی فلم ” رونگ نمبر “ متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کر دی گئی

جمعرات 6 اگست 2015 13:06

پاکستانی فلم ” رونگ نمبر “ متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کر دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) پاکستانی فلم ” رونگ نمبر “ انگلینڈ کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ عید الفطر پر سب سے زیادہ کامیاب ہونے والی پاکستانی فلم ” رونگ نمبر “ کو پاکستان میں ریکارڈ بزنس کرنے کے بعد یوکے میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب فلم کو یو اے ای میں بھی ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو صرف بھارتی فلمیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور پاکستانی فلم ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ثقافت سے محروم رہتے تھے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تارکین وطن کے لئے اپنی فلم ” رونگ نمبر “ انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات میں نمائش کے لئے پیش کیا ہے جس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :