اداکارہ صوبیہ خان کی ویزہ مسترد ہونے کے باعث انگلینڈ جانے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی

جمعرات 6 اگست 2015 13:06

اداکارہ صوبیہ خان کی ویزہ مسترد ہونے کے باعث انگلینڈ جانے کی حسرت دل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) اداکارہ صوبیہ خان کی ویزہ مسترد ہونے کے باعث انگلینڈ جانے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی ۔ ذرائع کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسر باؤ اختر نے رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنا تھا جس میں اداکارہ صوبیہ خان ، شامین ، صائمہ خان ، ناصر چینوٹی ، برجو سمیت دیگر اداکار شامل تھے ۔

(جاری ہے)

مگر صوبیہ خان اور بعض اداکاروں کے ویزے نہ لگنے کے باعث ان کی انگلینڈ جانے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی ہے ۔