پاکستان کے بعد یو اے ای میں بھی ”بنگستان“ پر پابندی

جمعرات 6 اگست 2015 13:10

پاکستان کے بعد یو اے ای میں بھی ”بنگستان“ پر پابندی

لاہور/دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)پاکستانی سنسر بورڈ کی جانب سے بولی وڈ کی آنے والی فلم ”بنگستان“ پر پابندی کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔بولی وڈ لائف کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سنسر بورڈ کو اس فلم کا موضوع جارحانہ لگا ہے جس کے بعد اسں نے فلم پر پابندی لگائی۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ریتیش سدھوانی کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں فلم کی نمائش پر پابندی لگنے سے کافی حیران اور مایوس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع مزاحیہ ہے اور اس میں ایسا کچھ نہیں جسے جارحانہ کہا جائے۔کرن انشومن کی ہدایت میں بننے والی فلم 'بنگستان' میں اداکار ریتیش دیش مکھ کے ساتھ پلکت سمراٹ اور جیکولین فرنینڈز بھی اہم کردارادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ فلم 'بنگستان' پہلے 31 جولائی کو ریلیز کی جارہی تھی امگر اب اسے 7 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا