ماہرہ خان کا فلم رئیس میں بولڈ مناظر کا حصہ بننے سے انکار

جمعرات 6 اگست 2015 13:10

ماہرہ خان کا فلم رئیس میں بولڈ مناظر کا حصہ بننے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم رئیس میں ایک بولڈ منظر کا حصہ بننے سے انکار کر دیا، بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم میں ریپ کے ایک منظر میں ماہرہ خان نے شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ یہ سین ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی کے درمیان فلمایا جانا تھا تاہم ماہرہ نے اس سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان ان دنوں فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ان کے علاوہ نواز الدین صدیقی اور فرحان اختر بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہ ہیں۔ماہرہ خان کی یہ بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے۔ انہیں اپنے ڈرامے ہمسفر کے ذریعے بالی ووڈ اور بھارت میں پہچان ملی اور پہلی ہی فلم میں انہیں شاہ رخ کے مقابل کام کرنے کا موقع ملا