یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے ینگ نگر الیون اٹک کینٹ کو 51رنز سے شکست دے کر T20میچ میں شاندار فتح حاصل کی

جمعرات 6 اگست 2015 14:13

یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے ینگ نگر الیون اٹک کینٹ کو 51رنز سے شکست دے کر T20میچ ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) یوتھ کرکٹ کلب اٹک نے سپر سٹا راوپنر بلے باز فرحت اللہ خان نیازی کی شاندار سینچری کی بدولت ینگ نگر الیون اٹک کینٹ کو 51رنز سے شکست دے کر T20میچ میں شاندار فتح حاصل کی- تفصیلات کے مطابق یوتھ الیون کے کپتان ارسلا خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 164رنز بنائے جس میں فرحت اللہ خان نیازی نے 109، امیر دانش خان نیازی 18، ناتن ولیم نے 14رنز بنائے ، ینگ نگر الیون کی جانب سے فیصل قاسم اور علی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ، 165رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں ینگ نگر الیون 17.

(جاری ہے)

2اوورز میں 113رنز پر آل آوٴٹ ہوکر پویلین لو ٹ گئے،یوتھ الیون کی جانب سے میچ وننگ کا باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاہر محمود مودی نے 3وکٹیں،کپتان ارسلا خان نے 3وکٹیں، ناتن ولیم نے 2وکٹیں اور وقاص خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور اس طرح یوتھ الیون نے یہ چیلنج میں 51رنز سے جیت لیاآخر میں بانی یوتھ کرکٹ کلب طاہر محمود مودی کلب جوائن کرنے والے آل راوٴنڈ ر عمران خان اور عزیز احمد کو ڈیبیو میں یوتھ کیپ بھی دی اور ان کے مستقبل کے لئے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو قومی ٹیم تک لے جائے تاکہ یہ پاکستان کا نام روشن کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :