ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 6 اگست 2015 14:13

ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ سینئر سٹیزن کی اوٹ پٹانگ حرکتوں نے ہر ایک کو قہقہے مارنے پر مجبور کردیا ہے۔کہانی ہے ستر برس کے بین وٹکر کی جو اپنی بورنگ زندگی سے تنگ آگئے ہیں اور لانا چاہتے ہیں پھر سے ہلچل۔

(جاری ہے)

وہ نوکری کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور پھر ایک مشہور کمپنی میں بحیثیت انٹرنی جوائن کرتے ہیں۔ یہیں شروع ہوتی ہے فلم کی کہانی جب بین وٹکر اپنی حرکتوں اور چٹکلوں سے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔فلم میں اداکارہ این ہیتھ وے بین کی باس ہیں جو ان کی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے ذرا پریشان ہوجاتی ہیں۔ دی انٹرن تئیس ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔