انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ، مدیحہ شاہ

جمعرات 6 اگست 2015 14:13

انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ، مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ خاموش رہنے والے طبیعت کے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں انسان کا لباس اس کی شخصتی کا آئینہ دار ہوتا ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طو رپر سنجیدہ کردار بہت پسند ہیں کیریئر میں ہر طرح کے کردار ادا کر چکی ہوں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں ۔