نومنتخب صد ر سلیم چوہدری کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے کھیل ترقی کرے گا، کوچ صدیق بنگش

جمعرات 6 اگست 2015 14:38

نومنتخب صد ر سلیم چوہدری کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ہمایونائیٹڈ فٹ بال کلب اسلام آباد کے کوچ محمدصدیق بنگش نے کہا ہے کہ اسلام آباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدرسلیم چوہدری کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے کھیل ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ سلیم چوہدری اور سید شرافت بخاری کا ایک ساتھ مل کر فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، صدیق بنگش نے کہا کہ عرصہ دو سال سے اسلام آباد میں فٹ بال لیگ نہیں ہو رہی تھی اور امید ظاہر کی ہے کہ سلیم چوہدری نوجوان کے لئے انڈر 16- ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کریں گئے،