وسیم اکرم پر حملہ، اہلیہ شنیرا کا شوہر کے محبت، فکر کے اظہار پر عوام کا شکریہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2015 14:50

وسیم اکرم پر حملہ، اہلیہ شنیرا کا شوہر کے محبت، فکر کے اظہار پر عوام ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر ا اکرم نے اپنے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر نے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 49سالہ لیجنڈری کرکٹر پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عوام کی جانب سے اپنے شوہر کے لیے بے پناہ محبت اور فکر کے اظہار پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

شنیرا کرم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے دعا کریں۔