شہری حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی خواتین سے شادی نہ کریں،سعودی وزارت داخلہ

جمعرات 6 اگست 2015 14:59

شہری حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی خواتین سے شادی نہ کریں،سعودی وزارت ..

ریاض ۔ 06 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی خواتین سے شادی نہ کریں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے یہ ہدایت یمی سرحد سے ملحق علاقوں میں مقیم بعض سعودی شہریوں کی طرف سے ان کی یمنی بیویوں کی شہریت دینے کی درخواستوں کے بعد کی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ نے ان شہریوں کے اس اقدام کو ملکی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی غیر ملکی خاتون کے ساتھ شادی سے قبل حکومت سے اجازت نہ لینے والے شہریوں کو سزا دی جائے گی۔