کراچی : ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا۔ سفارتخانے کی خط کی وصولی کی تصدیق، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے خط کو غلطی قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 15:11

کراچی : ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا۔ سفارتخانے کی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے۔ خط اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر سفارتخانوں کو لکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ کی جانب سے 55 ممالک کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی کو ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، 8 افراد کو چھوڑ دیا گیا لیکن ولید کمال، شایان رحمان، سعد ہاشمی اور اسد رضا نامی 4 کارکن تاحال زیرحراست ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کارکنوں کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس لئے سفیروں سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

. خط پر ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں.تاہم دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت کو خط ایک ٹیکنیکل غلطی کی بنا پر بھیجا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ہائی کمیشن کو ای میل ہو گئی ہے تو اسے غلطی سمجھا جائے. جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے بھی اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدد کے لیئے بھارت کو کوئی خط نہیں بھیجا گیا. خط لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے . ہمارے پارلیمنٹیرینز سفارتخانوں کو خط لکھتے رہتے ہیں. خط امریکا اور سعودی عرب کو بھی لکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آم کی پیٹیاں بھارت جا رہی ہیں اگر ہم نے خط لکھ دیا تو کیا ہو گیا.