ایشز ٹیسٹ،سٹورٹ براڈ کا قہر آسٹریلوی بلے بازوں کو نیست و نابود کر گیا

جمعرات 6 اگست 2015 16:54

ایشز ٹیسٹ،سٹورٹ براڈ کا قہر آسٹریلوی بلے بازوں کو نیست و نابود کر گیا

ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 اگست۔2015ء) ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سٹورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم محض 60رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں جاری ٹیسٹ میں برطانوی کپتان ایلسٹر کک نے جب ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو سٹورٹ براڈ آسٹریلوی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور ایک کے بعد ایک کرکٹ کینگرو بیٹسمینوں کو پوویلین بھیجا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جونسن 13اور کپتان مائیکل کلارک 10رنز بنا کر ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے بلے باز رہے جب کہ تین کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ ملا اور کینگروز کی پوری ٹیم 18.3اوورز میں 60رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کیجانب سے سٹورٹ براڈ نے 15رنز دیکر 8کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ مارک ووڈ اور سٹیون فن نے بھی 1،1شکار کیا۔