ایرانی بحری جہازنے امریکی فوجی ہیلی کاپٹرپربندوق تان لی

جمعرات 6 اگست 2015 17:57

ایرانی بحری جہازنے امریکی فوجی ہیلی کاپٹرپربندوق تان لی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)خلیج عدن میں موجود ایرانی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اور عرب اتحادی بحریہ کے لڑاکا جہازوں پر ہتھیار تان لئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی فوجی اہلکارنے بتایاکہ 25 جولائی کو اتحادی فوج کے دو بحری جہاز ایرانی جہاز سے چند ہی گز کے فاصلے پر تھے کہ جب جہاز ہر متعین ایرانی عملے نے اپنی مشین گن اتحادی بحری جہاز اور اس پر چند ہی لمحے لینڈ کرنے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر تان لیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج کے لڑاکا بحری جہاز اور اس پر لینڈ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کو فوری طور پر احساس ہوا کہ ایرانی مشین گنیں تانے فوجیوں کے پیچھے ایک کیمرہ مین اس سارے منظر کی فلم بندی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ ہم پر بندوق تانے اپنی تصاویر بنا رہے تھے؟ کیا وہ پروپیگنڈہ فلم بنا رہے تھے۔

کیا کوئی فوجی جوان یہ تصویریں اپنی گرل فرینڈ کو بھیجنے کے لئے اتار رہا تھا؟"یہ سارا واقعہ ایک سے بھی کم منٹ کا تھا جس میں اتحادی جہاز سے نہ کوئی فائر ہوا اور نہ ہی کوئی دوسرا اقدام ہو سکا۔ اہلکار کے مطابق لڑاکا بحری جہاز کے ڈیک پر اترنے والا ہیلی کاپٹر معمول کے شیڈول کے مطابق وہاں سے دوبارہ پرواز کر گیاحکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ اتحادی فوج کے زیر استعمال لڑاکا بحری جہاز کا تعلق کس رکن ملک سے تھا، تاہم انہوں نے اس امر کی تصدیق ضرور کی کہ ایرانی لڑاکا بحری جہاز اس کی بحری فوج کا باقاعدہ حصہ تھا۔