متحدہ پر مشکل وقت میں رابطہ کمیٹی کے کچھ ممبران دوسرے ملک فرار ہو گئے ہیں،اگرتمام رابطہ کمیٹی مجھے چھوڑ کر چلی گئی تو میں کیا کروں گا، متحدہ کے لاپتہ افراد کے معاملے پر نہ تو کوئی کمیشن بنا اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا گیا،میرے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں شاہد رابطہ کمیٹی کے پاس بھی نہ ہوں ،کارکن چندہ جمع کرکے اسیر ولاپتہ کارکنوں کا کتابچہ چھپوائیں

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین کا لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب

جمعرات 6 اگست 2015 22:31

متحدہ پر مشکل وقت میں رابطہ کمیٹی کے کچھ ممبران دوسرے ملک فرار ہو گئے ..

کراچی/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مشکل اور کڑے وقت میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کچھ کے ممبران ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں اگرتمام رابطہ کمیٹی مجھے چھوڑ کر چلی گئی تو میں کیا کروں گا؟،میرے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں شاہد رابطہ کمیٹی کے پاس بھی نہ ہوں ،کارکن چندہ جمع کرکے اسیر ولاپتہ کارکنوں کا کتابچہ چھپوائیں ۔

جمعرات کو لال قلعہ گراؤنڈ میں کار کنان سے خطا ب کرتے ہوئے الطاف حسین نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1992کے آپریشن میں بھی رابطہ کمیٹی کی اکثریت ملک چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی اور آج جبکہ ایم کیو ایم پر برا وقت ہے رابطہ کمیٹی کے ممبران دوسے ممالک جا کر مزے کر رہے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ اگر ساری رابطہ کمیٹی مجھے چھوڑ کر چلی گئی تو میں کیا کروں گا؟۔

(جاری ہے)

1992 کے آپریشن میں رابطہ کمیٹی کی اکثریت چھوڑ کر چلی گئی تھی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے لاپتہ افراد کے معاملے پر نہ تو کوئی کمیشن بنا اور نہ ہی کوئی نوٹس لیا گیا۔انھوں نے کہاکہ ہم انا پرست نہیں ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ میرے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں شاہد رابطہ کمیٹی کے پاس بھی نہ ہوں ،کارکن چندہ جمع کرکے اسیر ولاپتہ کارکنوں کا کتابچہ چھپوائیں ۔

متعلقہ عنوان :