ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی

جمعہ 7 اگست 2015 11:44

ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اگست۔2015ء) مقامی ہوٹل میں ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے نائب صدر میکسم کیسز نے پاکستان میں میگا ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں کے کیوئسٹ بھی مسرور نظر آئے ، ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ پندرہ اگست تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت مختلف ملکوں کی خواتین کیوئسٹس بھی ایکشن میں نظر آئیں گی ۔