میڈرڈ: ماہین آفتاب نے انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 7 اگست 2015 11:56

میڈرڈ: ماہین آفتاب نے انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء)پاکستان کی ماہین آفتاب نے اسپین میں ہونے والے انڈر 16ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی ماہین آفتاب نے اسپین میں کھیلی جانے والی بارسیلونا اکیڈمیز ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک کی نتالیہ کو شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹینس اسٹار ماہین آفتاب کا فائنل میں کامیابی کا اسکور6/3 اور 6/2رہا۔