اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسمبلی میں اظہار خیال

ملا عمر کی پاکستانی سر زمین پر ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 12:36

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسمبلی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 07 اگست 2015ء) : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان طالبان امن مذاکرات میں مفاہمتی کردار ادا کرتا رہے گا . انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے تاہم ہم طالبان کے کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے.

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی پاکستانی سر زمین پر ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں . ملا عمر نہ تو پاکستان میں ہلاک ہوا نہ ہی یہاں دفن ہے. ملا عمر کب اور کہاں ہلاک ہوا اس سب میں نہیں پڑنا چاہتے. ملا عمر کے عزیز واقارب کہتے ہیں کہ ملا عمر کا انتقال قندھار میں بیماری کے باعث ہوا تاہم افغان طالبان اور قیادت کے مسائل ان کے آپسی ہیں، ملا عمر کے بچوں کی تدفین بھی پاکستان میں نہیں ہوئی. انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغان طالبان مذاکرات کے خواہاں ہیں اور مذاکرات میں اپنا مفاہمتی کردار ادا کرتے رہیں گے.