رابی پیرزادہ نے ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

جمعہ 7 اگست 2015 13:19

رابی پیرزادہ نے ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ” قصہ کرسی کا “ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

میگا پراجیکٹ میں رابی پیرزادہ سمیت درجن سے زیادہ فنکار کام کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں رابی پیرزادہ کے مد مقابل اداکار شامل خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر خواجہ نجم الحسن ہیں اور اس کو پی ٹی وی سے آن ائیر کیا جائیگا ۔