دشمن ملک سے مدد لینے کو کون اچھا کہہ سکتا ہے ‘پرویز مشرف کا الطاف حسین کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار

جمعہ 7 اگست 2015 14:17

دشمن ملک سے مدد لینے کو کون اچھا کہہ سکتا ہے ‘پرویز مشرف کا الطاف حسین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) سابق صدر آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے الطاف حسین کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ملک سے مدد لینے کو کون اچھا کہہ سکتا ہے ‘ پاکستان میں ایک منظم پولیٹیکل فورس ہونی چاہئے ایک انٹرویومیں پرویز مشرف نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے متنازع بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سے ہمارا کیا تعلق وہ تو ہمارا دشمن ہے، دشمن ملک سے مدد لینے کو کون اچھا کہہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق آئی ایس آئی چیفس کا دھرنوں میں کردار پر پرویز مشرف نے دونوں کو اچھا افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی کے بھائیوں پر کرپشن کا الزام ہے تو تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں، بات ہوا میں اڑ رہی ہے مگر بدنامی بہت ہورہی ہے۔افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت کو پرویز مشرف نے تانگا پارٹی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں ترقیاتی منصوبے نہیں چل رہے، پیپلزپارٹی پنجاب میں ختم ہوگئی، پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی وجہ سے گراف گر گیا، پاکستان میں ایک منظم پولیٹیکل فورس ہونی چاہئے