پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 اگست 2015 14:28

پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ایک مرتبہ پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی ہے اور اس بار اس کے عتاب کا نشانہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے اس بار نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ کروانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ کوالی فائنگ راؤنڈ یکم ستمبر سے راول پنڈی سے شروع ہوگا اور اس میں 8ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ فائنل کے لیے کوالی فائی کرنے والی دونوں ٹیمیں مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 8ستمبر سے راول پنڈی اور اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :