Live Updates

اسلام آباد :پی ٹی آئی نےا سمبلی میں جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 17:21

اسلام آباد :پی ٹی آئی نےا سمبلی میں جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کے لئے پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا۔ اسمبلیوں سے باہر جانے کی وجہ تھی، ہم نے ایک سال عام شہری کے ووٹ کے لیے احتجاج کیا۔پر امن احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔

تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا احتجاج ختم کر دیا تھا۔ کاش جوڈیشل کمیشن تھوڑی اور محنت کے ساتھ تحقیق کر لیتی. ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی وعدے کے مطابق ہم نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو تسلیم بھی کیا۔ اسمبلیوں میں واپس جانے کی ایک منطق تھی۔ اجلاس میں قرارداد کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسمبلی کی واضح اکثریت کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ حکومت کے ساتھ معاہدے میں اسمبلی میں واپس آنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ عمران خان پیر کو اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ عمران خان کو اگر اسمبلی میں کھڑا نہ ہونے دیا تو ایک منفی روایت قائم ہو گی. امید ہے کہ اسپیکر سب کے نقطہ نظر کو سنیں گے. پی ٹی آئی اسمبلی میں ایک فعال اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کے باہر بھی اپوزیشن کر سکتے ہیں لیکن عوام نے ذمہ داری دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے جسے پی ٹی آئی کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ اپنے ایجنڈے کے ساتھ اسمبلی میں جائیں گے۔ کیونکہ اسمبلی نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی اراکین کو تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود ایم کیو ایم کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں . ایم کیو ایم کے بعض رہنما بھی الطاف حسین کے بیانات پر تشویش کا شکار ہیں.ایم کیوایم کی صفوں میں خود کنفیوژن ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم نے بھی الطاف حسین کے طرز بیان کو پسند نہیں کیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات