معروف اینکر معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اگست 2015 18:37

معروف اینکر معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اگست 2015 ء) معروف اینکر معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر معید پیرزادہ کو ابوطہبی میں گرفتار کرلیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے تاہم معید پیرزادہ کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ اس حوالے سے معید پیرزاداہ کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معید پیرزادہ والدہ کی علالت کیلئے ابوظہبی میں موجود ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کے باعث صورتحال واضح نہیں ہو پارہی۔