پیرمحل ، جنازہ پڑھ کر آئے افراد پر 8افراد کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ ،تین افراد شدید زخمی

جمعہ 7 اگست 2015 18:57

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) جنازہ پڑھ کر آئے افراد پر آٹھ کس افراد کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ تین افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر675/16گ ب کارہائشی شاہد منیر وفات پاگیا جس کی تدفین کے بعد رشتہ داروں نے موڑی بچھاکر فاتحہ خوانی شروع کی تو فرحان نسیم ،عمرفاروق پسران غلام شبیر۔

(جاری ہے)

سرور، اشرف ، افضل ،اصغر پسران اسماعیل ، احسان یوسف ولد محمد یوسف ، ساکنان چک674/15گ ب فیصل ولدارشدساکن فیصل آباد ،نے ڈنڈوں سوٹوں اوراینٹوں اور آتشیں اسلحہ سے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں محمد آصف ، ثاقب منیر، راشدپسران منیر زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی پولیس نے متوفی شاہد منیر کی بیوہ یاسمین بی بی کی درخواست پر اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :